Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم عمران خان کو مہاتیر محمد کا ٹیلی فون، فلسطین کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کو مہاتیر محمد کا ٹیلی فون، فلسطین کی صورت حال پر تبادلہ خیال
May 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیلی فون کیا، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان نے کہا فلسطین میں اسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا۔