Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر کا ٹیلی فون ، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر کا ٹیلی فون ، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو
August 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر پیوٹن نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔

گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ایک پرامن ، محفوظ اور مستحکم افغانستان پاکستان اور علاقائی استحکام کیلئے بہت ضروری ہے۔ افغانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ  ایک جامع سیاسی تصفیہ بھی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھنی چاہیئے تاکہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے  پاک روس تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ عمران خان نے صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔