Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ
August 7, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے اور اس حوالے سے ماضی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے سامنے آنے والے تحفظات کا موثر ازالہ کرنے کے حوالے سے الیکٹرانک ووٹنگ  مشین کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل پر عوام کا مکمل اعتماد بحال کرنے اور اس پورے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

شبلی فراز نے بتایا مشین کا سافٹ ویئر اعلی معیار کے مطابق ہے۔ انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا عملی مظاہرہ کیا اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم نے اس اہم پیش رفت پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو مبارکباد بھی دی۔