Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم عمران خان کورونا کے شکار گورنر سندھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو

وزیراعظم عمران خان کورونا کے شکار گورنر سندھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو
April 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کورونا کے شکار گورنر سندھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ عمران اسماعیل کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں ۔ اللہ گورنر سندھ کو کورونا سے لڑنے کی طاقت دے۔ گورنر سندھ نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1255029926580883456?s=20 ادھر عمران اسماعیل نے ایک روز قبل والدہ کے ساتھ افطار کیا۔ انہوں نے کہا والدہ کے جانے کے بخار ہوا ، ٹیسٹ کرایا تو مثبت آگیا۔ والدہ اور گھروالوں کے ٹیسٹ بھی کراؤں گا۔ گورنر کے قریبی اسٹاف اور ملاقات کرنیوالوں کے بھی ٹیسٹ ہوں گے۔ گورنر سندھ نے کچھ روز قبل سیکڑوں  افراد کے ہجوم میں  مختلف شہروں  اور احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی عمران اسماعیل کے ہمراہ رہے۔ مختلف سیاسی رہنماؤں نے  عمران اسماعیل  سے رابطہ کر کے  خیریت دریافت کی  اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ عمران اسماعیل کا کہنا  تھاعمران خان نے مشکل حالات سے نمٹنا سکھایا۔ انشااللہ کورونا وائرس کیخلاف کامیاب ہوں گے۔