وزیراعظم عمران خان کل 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کل 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوگا۔
وزیراعظم وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اورملائیشیا کے درمیان مختلف ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔
مہاتیر محمد سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔