Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کل یکساں نصاب تعلیم کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل یکساں نصاب تعلیم کا اعلان کریں گے
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کل یکساں نصاب تعلیم کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے ہم نے ون ٹو فائیو ماڈل ٹیکسٹ بک تیار کی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یکساں نصاب لایا گیا ہے۔ کل وزیراعظم یکساں نصاب تعلیم کا اعلان کریں گے۔ کل کا دن بہت اہم ہے۔ موجودہ تعلیمی نظام نا انصافی پر مبنی ہے جس نے معاشرے کو تقسیم کیا ہوا ہے۔

 

 

شفقت محمود نے کہا دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں قومی نصاب ہے۔ پرائیویٹ اسکول، مدرسہ اور سرکاری اسکولوں میں اس کا نفاذ ہو گا۔ ناظرہ قرآن اور سیرت النبیﷺ نصاب کا لازمی حصہ ہے۔ اقلیتوں کیلئے الگ الگ نصاب تیار کیا ہے۔ سندھ میں فی الوقت اس نصاب کا نفاذ نہیں ہو گا۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے لیول پر ایک امتحان لینے کا سوچ رہے ہیں۔ یکساں نصاب تعلیم کے ساتھ اضافی نصاب پڑھانے پر کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا پرائیویٹ اسکولوں کی فیس کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے۔ اگر کسی اسکول میں قومی نصاب نہیں پڑھایا جائے گا تو اس پر تادیبی کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔