Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اٹھا رہے ہیں، بیرسٹر سلطان محمود

وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اٹھا رہے ہیں، بیرسٹر سلطان محمود
November 2, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اٹھا رہے ہیں۔

 بیرسٹر سلطان محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا غیر ملکی دورہ مکمل کر کے واپس آیا ہوں۔ جب صدر کا حلف اٹھایا تو یہ عہد کیا تھا مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا ہے۔ کورونا کے باعث ڈایسپورا غیر متحرک تھا۔ مودی کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران سب سے بڑا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں کیں۔ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کیا۔ اکتوبر میں دورے کے دوران یورپی پارلیمنٹ میں گیا۔ 40 سے زائد یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں آگاہ کیا۔ 27 اکتوبر کو بھارتی ہائی کمیشن سے ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا۔ برسلز میں قیام کے دوران یورپی پارلیمنٹ کے وائس چیئرمین سے ملاقات ہوئی۔ ہیگ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اپنے دورے کے آخری روز پیرس میں بھارتی مظالم کیخلاف مارچ کیا۔ دنیا اب کشمیریوں کی آواز سننا چاہتی ہے۔ ان کی آواز کا اثر زیادہ ہو گا۔