Monday, September 26, 2022

وزیراعظم عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں گے، محمود خان

وزیراعظم عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں گے، محمود خان
پشاور (92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا وزیراعظم عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں گے۔ محمود خان نے باجوڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کی افراتفری اور انتشار کی سیاست ناکام ہو گی۔ اپوزیشن کا خیال تھا معیشت کی سمت درست نہیں ہو گی، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم بے روزگاروں کا ٹولہ ہے۔ پی ڈی ایم والے این آر او مانگتے ہیں جو وزیراعظم عمران خان دینے کو تیار نہیں۔ جن لوگوں کو یہ پتہ نہیں کہ آلو کلو پر بکتا ہے یا درجن پر، ایسے لوگ ملک کا اقتدار کیسے سنبھالیں گے۔ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ نے ملک کو لوٹا ہے اور ملکی خزانہ خالی چھوڑدیا ہے۔ پی ڈی ایم اب پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے احتجاج پر اتر آئی ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے مزید کہا باجوڑ کی مین شاہراہ کو دیر ایکسپریس وے کیساتھ لنک کریں گے۔ انہوں نے  132 کے وی گریڈ اسٹیشن اور سب جیل کا افتتاح بھی کر دیا اور کہا ضم شدہ اضلاع کے پراجیکٹ ملازمین کو جلد مستقل کریں گے۔