وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ وزیراعظم کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے چیک پیش کیا تھا۔ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا ۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے بھی تصدیق کر دی تھی۔ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم نے ٹیسٹ کرایا تھا۔
ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔