Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب کو ٹیلی فون ، داسو واقعہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب کو ٹیلی فون ، داسو واقعہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
July 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فون رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے داسو واقعہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام سوگوار خاندانوں کےغم اور درد میں برابر کی شریک ہے۔ زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ چین اور پاکستان آہنی دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں۔  چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ دشمن عناصر کو پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانے دینگے۔

واضح رہے کہ 14 جولائی  کو داسو ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں چینی باشندوں سمیت متعدد ہلاک ہو گئے تھے۔