Wednesday, November 30, 2022

وزیراعظم عمران خان کا ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ ملائشیا کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کیلئے مہاتیر محمد کا وژن لائق تحسین ہے انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر بن محمد کو مبارکباد دی۔ ملائشین وزیراعظم نے بھی عام انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی مہاتیر بن محمد اعلی پایہ کا رہنما سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان انتہائی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔