Thursday, February 9, 2023

وزیراعظم عمران خان کا سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کرانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کا سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کرانے کا اعلان

پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کرانے کا اعلان کر دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ڈائیلاگ کی بات کی تو اپوزیشن نے 34 صفحات کا این آر او مانگ لیا، جو کسی صورت نہیں دوں گا۔ اپوزیشن بڑے جلسے کرتی پھر رہی ہے، چاہوں تو اب بھی ان سے بڑا جلسہ کر سکتا ہوں۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے پہلے دن کہا تھا یہ سارے چور ڈاکو اکھٹے ہو جائیں گے۔ آج پی ڈی ایم کے نام پر یہ سارے ایک ہو چکے ہیں۔ یہ کہتے ہیں ہم نے کب این آر او مانگا۔ انہوں نے نیب ترامیم کے معاملے پر لکھ کر این آر او مانگا۔ انہوں نے جو ترامیم دیں اسکا مطلب نیب کو دفن کرنے کے مترادف تھا۔