وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور منسوخ
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور منسوخ ہوگیا۔
وزیراعظم کا آج کا دورہ لاہور اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ہوا۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ویڈیو لنک پر وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر افراد بھی شریک ہیں، اجلاس میں بادشاہی مسجد کے تحفظ اور بحالی پر بریفنگ دی جائے گی۔
دورہ لاہور پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں طے تھیں۔ صوبے کے انتظامی و سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت بارے بریفنگ دی جانا تھی۔