وزیراعظم عمران خان کا حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو آج عشائیہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو آج عشائیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
عشائیہ وزیر اعظم ہاؤس میں دیا جائے گا، بجٹ منظوری سمیت اہم حکومتی امور پر بات چیت ہوگی۔
اِدھر اسپیکر آفس کے وضاحتی بیان کے مطابق وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کے تحفظات کے باعث شریک نہیں ہوئے۔