Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کا بابر اعوان سے رابطہ ، سینیٹ انتخابات پر مشاورت

وزیراعظم عمران خان کا بابر اعوان سے رابطہ ، سینیٹ انتخابات پر مشاورت
February 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ ہوا۔ اس دوران قومی اسمبلی کے جاری اجلاس ، آئینی اور قانونی امور سمیت سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے۔ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔

وزیراعظم نے ٹیلیفونک گفتگو میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی۔ بابر اعوان نے پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کیا، بتایا کہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا، ان سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا۔