Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا  ایک بار پھر عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ
February 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ کر لیا۔ رواں ماہ کے آخری ہفتے ٹیلی فون کے ذریعے عوام سے بات چیت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم 75 منٹ تک عوام کی ٹیلی فون کالز براہ راست سنیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء اور معاونین بھی ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعظم آفس، وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی کو انتظامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے گذشتہ مہینے ہونے والی ٹیلیفون کالز میں عوام کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل کو کافی حد تک حل بھی کر لیا گیا۔