Wednesday, November 30, 2022

وزیراعظم عمران خان کا ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیراعظم عمران خان کا ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم  دے دیا۔

 وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ72گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لایا جائے۔

 عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کی اب تک کی کارکردگی زیر بحث آئی۔

 ذرائع کے مطابق پارٹی ارکان نے اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔ وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی  طلب کر لیا ہے۔

 دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب بھی موجود تھے۔

 ملاقات میں وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے متاثرین کے ورثاء میں چیک بھی تقسیم کیے۔

 سانحہ ساہیوال متاثرین سے ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔