Monday, November 28, 2022

وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع

وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔ وزیراعظم حکومتی فیصلوں پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں کورونا وائرس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے تھے ۔ کور کمیٹی اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے شارٹ ٹرم مڈ ٹرم اورلانگ ٹرم پالیسی طے کی گئی تھی ۔ لاک ڈاؤن کو کب تک برقرار رکھنا ہے، حالات دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومتی ریلیف پیکیج اور کھانے پینے کی اشیا مستحق افراد تک پہنچانے کیلئے رضاکار فورس اور پارٹی عہدیداروں پر مشتمل کورونا ریلیف ٹائیگرز کو استعمال کیا جائے گا۔