Wednesday, December 7, 2022

وزیراعظم عمران خان کا آج دورہ لاہور متوقع ہے

وزیراعظم عمران خان کا آج دورہ لاہور متوقع ہے
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا آج دورہ لاہور متوقع ہے۔ وزیر اعظم ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدات کریں گے۔ وزیراعظم ممکنہ دورہ لاہور میں سو روزہ پلان پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سو روزہ پلان کے پندرہ نکات پر پنجاب حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کےاقدامات سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں پنجاب کے سولہ شہروں میں جاری تیاریوں کے بارے میں بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ون ان ون ملاقات بھی متوقع ہے۔