Sunday, February 5, 2023

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ دنوں میں کابینہ میں مزید رد و بدل کا عندیہ

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ دنوں میں کابینہ میں مزید رد و بدل کا عندیہ
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دنوں میں کابینہ میں مزید رد و بدل کا عندیہ دے دیا۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا آنے والے دنوں میں وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل ہو گا۔ جو کارکردگی دکھائی گا وہ رہے باقی وزراء کو جانا پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا دباؤ کے باوجود کسی کو بھی این آر او نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کے کچھ افراد کو باہر سے پیسے ملے۔ عمران خان نے کہا اسد عمر تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں ، جلد وفاقی کابینہ میں واپس آئیں گے۔ انہوں نے غیر منتخب افراد کی کابینہ میں شمولیت کے سوال پر کہا انہیں کارکردگی دکھانی ہے کوئی منتخب ہے یا غیر منتخب فرق نہیں پڑتا۔ وزیراعظم بولے ٹیم میں تجربہ کار لوگوں کو استعمال کر رہا ہوں۔ ملک میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ اسی وجہ سے موجودہ حالت کو پہنچے ہیں۔ عمران خان نے کہا 7 نئے قوانین سے عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے گا۔ جہاں ماہر لوگ نہیں وہاں ٹیکنیکل ٹیم لارہا ہوں۔ خواتین کی ترقی کے لیے اہم قانون سازی کی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان بولے میں پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔ جہاں جہاں سے بھی اچھے لوگ ملیں گے ان کا تقرر کروں گا۔ عوام کی بہبود کے لئے قانون سازی میں اپوزیشن سے بھی مشاورت کریں گے۔