Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم عمران خان پہلے غیرملکی دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان پہلے غیرملکی دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہونگے
September 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان آج دو روزہ  دورے پر سعودی عرب جائیں گے ، وزیر اعظم پاکستان کو سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نےدورے کی دعوت دی تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے ، وزیر اعظم عمران خان سعودی فرمانروا سلیمان بن عبد العزیز اور او آئی سی کے سیکرٹری یوسف بن احمد سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عمرے کی ادائیگی اور روزہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے، 19ستمبر کی شام وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔ محمد بن زید النہیان وزیر اعظم کا استقبال کریں گے ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا  ۔