Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم عمران خان پر الزامات، حکومت کا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کےخلاف کرمنل کیس دائر کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان پر الزامات، حکومت کا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کےخلاف کرمنل کیس دائر کرنے کا اعلان
December 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان پر الزامات کے معاملے پر حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کےخلاف کرمنل کیس دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے بدقسمتی سے آرٹیکل نو کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ جہاں چیف ایگزیکٹیو کی عزت اچھالی جائے وہاں عام آدمی کا کیا ہو گا۔ اب لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ ایسے الزامات پر سخت ایکشن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا وجیہہ الدین کا بیان چلانے والے ٹی وی چینلز کو بھی نوٹس دے رہے ہیں۔ چیف جسٹس سے اپیل ہے یہ مقدمات ترجیحی بنیادوں پر سنیں ۔ عزت نفس کو ملحوظ رکھا جانا چاہئے ۔

فواد چودھری بولے عام آدمی تو دور ملک کے وزیر اعظم کے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے ۔ پاکستان میں نا تو قانون ہے نا ہی عملدرآمد ہے ۔ عمران خان کی ذات کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے ۔ وزیر اعظم کیخلاف پراپیگنڈے سے عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے ۔ وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رہے ہیں۔