Thursday, October 6, 2022

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد( 92 نیوز) عید الاضحی کی تعطیلات ختم ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق کل طلب کردہ اجلاس میں  وزارتوں سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے،  وزیر اعظم 100 روزہ پلان پر فوری عملدرآمد کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، وزیر اعظم کومنی لانڈرنگ سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل کے اجلاس میں  ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔