Tuesday, February 7, 2023

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 24اگست کو طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 24اگست کو طلب کرلیا
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 24اگست بروز جمعہ کو طلب کرلیا۔ وزیراعظم نے  عید الاضحی کی تعطیلات کااختتام ہوتے ہی وفاقی کابینہ کا دوسرا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوا تھا جب کہ کابینہ کے ارکان نے  اپنے منصبوں کا حلف بھی آج ہی لیا تھا۔ ذائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے طلب کئے جانے والے اجلاس میں وزارتوں سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے  ، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  اپنی حکومت کے اولین 100 روزہ پلان پر فوری عملدرآمد کرانے کے خواہش مند ہیں ۔