Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو کالعدم جماعت کے معاملہ پر بیان بازی سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو کالعدم جماعت کے معاملہ پر بیان بازی سے روک دیا
November 2, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزرا کو کالعدم جماعت کے معاملہ پر بیان بازی سے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے۔ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اگر بیانات ضروری ہوں تو آئندہ بیانات میں احتیاط برتی جائے۔

اجلاس میں وزرا کی الیکشن کمیشن میں پیشی پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے وزرا کو فواد چودھری اور اعظم سواتی کے ہمراہ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے کہا وزراء اتحاد کا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں موقف اپنایا کہ ریفارمز لانا آسان نہیں، مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے۔