Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ موقف اپنایا ہے ، عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ موقف اپنایا ہے ، عثمان بزدار
July 10, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ موقف اپنایا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کی بات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں۔ قوم جانتی ہے سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرنے کی مذموم کوشش کی۔ ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی۔ سابق ادوار میں تنازعہ کشمیر کی بجائے ذاتی تعلقات کو پرموٹ کیا گیا۔ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران عقل سے عاری سیاستدانوں کی بیان بازی قابل مذمت ہے۔

عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہر بین الاقوامی فورم پر بھر پور طریقے سے اٹھایا ہے۔ اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر کے اہم تنازعہ پر بھی سیاست چمکا رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ سکورنگ کرنا اپوزیشن کو زیب دیتاہے نہ یہ قومی مفاد میں ہے۔ آر پار کی سیاست کرنیوالوں کو متنازعہ بیان بازی پر قوم سے معافی مانگی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔