Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، نوٹی فکیشن جاری

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، نوٹی فکیشن جاری
October 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطورڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کی منظوری دیدی، وہ 20نومبر کو عہدہ سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19نومبرتک ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔  

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق نوٹی فکیشن کے جاری ہونے سے پہلے

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف  جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان مشاورت کا حتمی راؤنڈ ہوا۔ ملاقات میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر طویل  مشاورت ہوئی،جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزارت دفاع کی جانب سے سمری میں نام بھجوائے گئے تھے،وزیر اعظم نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے تمام امیدواروں کے انٹرویو  کیے ۔واضح رہے موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19نومبر تک ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔