Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

وزیراعظم عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
October 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ اور پاکستانی وفد کے ساتھ عمرہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ بشریٰ عمران اور پاکستانی وفد کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے بعد جدہ پہنچے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ سے جدہ پہنچے جہاں اُن کا استقبال مکہ کےنائب گورنر شہزادہ بدربن سلطان السعود نے کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔