Sunday, September 15, 2024

وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کی بڑی شجرکاری مہم شروع کرنے کے خواہشمند

وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کی بڑی شجرکاری مہم شروع کرنے کے خواہشمند
June 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ملکی تاریخ کی بڑی شجرکاری مہم شروع کرنے کے خواہشمند بن گئے۔

ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا پاکستانی قوم بالخصوص نوجوان بڑی شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔ ہمیں شجرکاری سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے۔ دنیا میں ہر شخص کے لیے 422 درخت ہیں اور پاکستان میں فی فرد صرف پانچ درخت موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کینیڈا میں ہر شخص کے لئے 10163 جبکہ انڈیا میں ہر شخص کے لئے 28 درخت ہیں۔