Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ایڈیکٹو گروپ ملائشیا کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ایڈیکٹو گروپ ملائشیا کی ملاقات
February 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ایڈیکٹو گروپ ملائشیا کی ملاقات ہوئی۔ ملائشین  گروپ پاکستان میں آئندہ 5 برس میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور ملائشین ہائی کمشنر اکران محمد ابراہم بھی شریک تھے ۔ وزیراعظم نے زراعت اور فوڈ پراسسنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی۔ زراعت کے فروغ کے لیے چائنا سمیت دوست ممالک سے ٹیکنالوجی و دیگر معاونت سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے صوبوں سے ایک ہفتہ میں سفارشات طلب کر لیں ۔ وزیراعظم سے کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی ملاقات کی ۔ وزیر اعظم کو حلقوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں تبدیلی کےعمل میں استحکام لائیں گے ۔