Tuesday, February 7, 2023

وزیراعظم عمران خان سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود کی ملاقات
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف نے عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ عمران خان، آرمی چیف نے ملاقات میں ملکی سلامتی کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے خطہ میں امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔