Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم عمران خان سے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی ملاقات ، معاشی صورتحال پر بریفنگ دی

وزیراعظم عمران خان سے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی ملاقات ، معاشی صورتحال پر بریفنگ دی
April 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں حفیظ شیخ نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ  نے اسلام آباد میں  ملاقات کی  ۔ مشیر خزانہ نے  معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور  پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف کی جانب سے 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کے پیکیج  بارے بھی آگاہ کیا۔ مشیر خزانہ سے آئی ایم ایف سے متوقع ڈیل کے اثرات سے بھی وزیر اعظم  کو  آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سینٹر فیصل جاوید  نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر  وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ  احساس  پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے عوام کو موثر طریقے سے آگاہی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔ صوبائی وزیر صنعت پنجاب  میاں اسلم  نے بھی وزیر اعظم  سے ملاقات کی   جس  میں کورونا وائرس  کے صنعتی عمل پر اثرات ، مختلف صنعتیں کھولے جانے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے ‏‏بات چیت ہوئی۔ وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام  نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور  گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام،  ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر بریف کیا ۔ ملاقات میں  آئندہ  سال معیاری گندم کی پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہتر بیج کے استعمال کے حوالے سے تجاویز  پر بھی بات چیت ہوئی ۔ وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا   کی بھی ملاقات ہوئی جس میں سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے  بارے میں تفصیلی بات چیت  ہوئی۔ اس سے قبل وزیراعظم سے محمود علی قصوری ٹرسٹ کے وائس چیئرمین ناصر محمود قصوری  نے  ملاقات کی ۔ ناصر محمود قصوری نے وزیراعظم کو ٹرسٹ کی جانب سے ریلیف فنڈ کے لئے دو کروڑ روپے کا چیک پیش کیا ۔