Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم عمران خان سے سارک کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، پریانتھا کمارا کی موت پر تعزیت کا اظہار

وزیراعظم عمران خان سے سارک کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، پریانتھا کمارا کی موت پر تعزیت کا اظہار
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی۔ سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے پریانتھا کمارا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے سارک کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا اور سارک کے دائرہ کار کے تحت علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ سارک اقتصادی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کر سکتا ہے۔ سازگارماحول جنوبی ایشیا کے لوگوں کے معیار زندگی کو بدل سکتا ہے۔ سیکرٹری جنرل سارک نے متعلقہ امور پر رہنمائی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔