Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان سے بیلجیئم کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے بیلجیئم کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے بیلجیئم کے ہم منصب الیگزینڈر کرو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور علاقائی استحکام کے لیے پُرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا افغانوں کی حفاظت، سلامتی اور افغانستان میں استحکام انتہائی اہم ہے۔ امن اور مفاہمت جامع سیاسی حل کی کوششوں میں معاون ثابت ہو گا۔ بین الاقوامی برادری میں افغانستان کے لوگوں کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

بیلجیئم کے وزیر اعظم نے افغانستان سے شہریوں کے انخلا کیلئے پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ بیلجیئم کے وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کو بیلجیم کے دورے کی دعوت بھی دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔