Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات، مشترکہ اجلاس سے متعلق اپنی جماعت کے فیصلے سے آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات، مشترکہ اجلاس سے متعلق اپنی جماعت کے فیصلے سے آگاہ کیا
November 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم نے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے اپنی جماعت کے فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔

 ایم کیوایم کے وفد میں امین الحق اور خالد مقبول صدیقی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مردم شماری اور کراچی کی ترقی کے مطالبات کر دئیے۔ وزیراعظم سے بند دفاتر اور کارکنان کی رہائی کے حوالے سے بھی مطالبات کیئے۔

 ادھر وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی بھی ملاقات ہوئی۔