Saturday, January 28, 2023

وزیراعظم عمران خان سندھ کے 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان سندھ کے 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
 کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سندھ کے 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ علی زیدی، محمد میاں سومرو، ثانیہ نشتر، عاصم باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی ساتھ ہیں۔ عمران خان آج عشائیے میں شریک ہوں گے۔ کل آئی جی اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ میں ملاقات کا امکان نہیں ہے۔ عمران خان کل لاڑکانہ بھی جائیں گے۔