Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد، گورنر سرور اور وزیراعلیٰ بزدار سے ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد، گورنر سرور اور وزیراعلیٰ بزدار سے ملاقاتیں
December 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہورپہنچ گئے۔ گورنر چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں ہوئیں۔ 

وزیراعظم عمران خان کا گورنر ہاؤس پہنچنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرور نے استقبال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی اور اپنے دورہ برطانیہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کامیاب دورہ برطانیہ پر گورنر چودھری محمد سرور کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ بزدار نے وزیراعظم کو سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو سختی سے روکا جائے۔ اس طرح کے واقعات روکنے کیلئے سیاسی اور انتظامی قیادت مشترکہ حکمت عملی طے کرے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے کے نئے بلدیاتی نظام پر بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم کا ہیلتھ کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب بھی شیڈول ہے، عمران خان سے میڈکل یونیورسٹیز اور کالجز کے وفد کی ملاقات بھی ہوگی۔