Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں شرکت کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں شرکت کریں گے
October 25, 2021 --- ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج شروع ہونے والی مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں شرکت کریں گے۔ ریاض پہنچنے پر نائب گورنر محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

سمٹ کی میزبانی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کررہے ہیں، ایم جی آئی سمٹ میں وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

وہ ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فطرت پر مبنی حل شروع کرنے کے پاکستان کے تجربے کو بھی اجاگر کریں گے۔

ریاض میں اپنے قیام کے دوران، وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ خاص طور پر معاشی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے، پاکستانی افرادی قوت کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے اور مملکت میں پاکستانی ڈائی سپورہ کی فلاح و بہبود سے متعلق پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور سعودی عرب اور مملکت میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ سعودی عرب پر ہیں۔