Monday, November 28, 2022

وزیراعظم عمران خان آج چین کے 3 روزہ اہم دورے پر روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان آج چین کے 3 روزہ اہم دورے پر روانہ ہونگے
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج چین کے تین روزہ اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔ وفاقی وزرا اور کاروباری افراد بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ ڈوبتی ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان سرگرم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان چینی صدر، وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان اور چین کے مابین متعدد معاہدوں ،تعاون کی یاد داشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ وزیرخارجہ ،وزیرخزانہ ،وزیرمنصوبہ بندی ،وزیراطلاعات سمیت اہم وزرا وفد کا حصہ ہوں گے۔ پچھتہر رکنی کاروباری وفد بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چین جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان آج چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔