Friday, December 2, 2022

وزیراعظم عمران خان آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا دورہ کریں گے
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا ہے کہ سول اور عسکری قیادت پاکستان کے عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1245964554108112896?s=20 وزیراعظم عمران خان آج تعمیراتی صنعت کیلئے بڑے پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔ یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات 34 تک پہنچ گئیں ، متاثرین کی تعداد بھی اضافے کے بعد 2 ہزار 450 تک پہنچ گئی ہے ۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں 922 رپورٹ کئے گئے ۔ دوسرے نمبر پر وائرس نے سندھ کو  گھیرے رکھا ہے جہاں اب تک  783 مریضوں میں  مہلک وائرس سامنے آچکا ہے ۔ خیبرپختونخوا میں 311 مریض زیر علاج ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں  190  اور اسلام آباد میں  68 افراد کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں ۔ آزاد کشمیر میں بھی  9 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔