Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
October 23, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ۔

وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔ وفد میں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان شامل ہوں گے۔ وزیراعظم ریاض میں منعقدہ مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا تجربہ شیئر کریں گے۔

سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ امور، معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ ، پاکستانی افرادی قوت کے لیے مزید مواقع، تارکین وطن کی فلاح و بہبود کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔