وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے، 27 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورے میں 18ملاقاتوں کا شیڈول تیارکیا گیا ہے۔ عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات بھی طے کی گئی ہے، اتفاق رائے سفارتی چینلز اور بذریعہ خط و کتابت ہوا، عمران خان نیویارک میں کئی ممالک کے سربراہوں سمیت اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔