Wednesday, September 28, 2022

وزیراعظم عمران خان آج تھر کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج تھر کا دورہ کرینگے
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج تھر کا دورہ کرینگے۔ ان کے استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چھاچھرو میں عوامی جلسے کیلئے پنڈال بھی سج گیا ہے۔ قحط زدہ علاقوں کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج اور غریبوں کیلئے صحت کارڈز اسکیم کا اعلان کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان کےساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان سندھ کے بعد لاہور جائیں گے۔ وزیر اعظم کل کا دن بھی لاہور گزاریں گے۔ وزیر اعظم لاہور میں گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  صوبے میں سکیورٹی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔ وزیر اعظم کو مختلف محکموں اور وزارتوں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبائی حکومت کے اقدامات پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔