وزیراعظم ، صدر مملکت کا زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار

نیو یارک (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور متاثرہ علاقے میں ریلیف کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ہر قسم کی معاونت کی فوری فراہمی کی ہدایت کر دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد کشمیر، اسلام آباد اور مختلف شہروں میں شدید زلزے کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے زلزے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
زلزلے کے باعث زمین میں دراڑیں، سڑکیں تباہ اور کھمبے گر گئے۔ مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔ جاتلاں میں سڑک نہر میں بہہ گئی، کاریں الٹ گئیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت6.1 اور گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ پاکستانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 5.7 اور مرکز جہلم سے 12 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ جھٹکے بہت دیر تک محسوس کیے جاتے رہے۔