اسلام آباد: ( 92 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف ملکی معیشت کے استحکام کے لیے متحرک، سعودی عرب کے 2روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب سمیت وفاقی وزرابھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فیوچرانویسٹمنٹ کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے، فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سرمایہ کاری کے حصول کا موثر پلیٹ فارم ہے۔
دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ جس میں اقتصادی و اسٹرٹیجک شراکت داری کی امور زیر بحث آئیں گے جبکہ معیشت، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین روسی فیڈریشن کونسل ویلنٹینہ مٹوینکو نے ملاقات کی ، وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کیلئے نیک خواہشات اور انہیں جلد دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے۔