Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
February 13, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ عاصمہ جہانگیر کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جب کہ مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں سی پیک پر جلد کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا  ۔ اومان سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کرنے کی اجازت  اور انسداد دہشت گردی قوانین 2018 کی  منظوری دی  گئی ۔

کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا ۔  اجلاس میں وفاقی کابینہ نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور انکے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

اجلاس میں عمان سے ایل این جی کی درآمد کی اجازت اور اٹلی سے ایل این جی سیکٹر میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دی گئی ۔ گاڑیوں کے پارٹس کے دو کنٹینر کراچی سے کابل بھجوانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ نیپرا کے پن بجلی کےلئے تعین کردہ ٹیرف کی بھی منظوری دی گئی ۔

کابینہ اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی جبکہ مختلف اداروں کے سربراہان کی تعیناتی کےلئے بھی جلد اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس مین بجلی کی اضافی پیداوار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو جلد آپریشنل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔