Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت  مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
March 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی دارالحکومت کی دو نشستوں کے لئے ہونے والی پولنگ میں وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو ہر حال میں ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایت کر دی ۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اجلاس میں ایک سو بتیس ارکان نے شرکت کی ۔
شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے بھی مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی کل سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے ۔
مسلم لیگ ن کے چیف وہپ شیخ آفتاب احمد نے مسلم لیگ ن کے اندر خلفشار کی خبروں کو مسترد کر دیا ۔