Tuesday, October 4, 2022

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس پنجاب ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور احسن اقبال نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنا شرکا کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں دھرنے سے پیداہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

دھرنے کے خاتمے کے لیے مختلف آپشن پر بھی غور کیا گیا۔ دھرنے کے حوالے سے عدالتی احکامات اورآرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرنے کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی شہبازشریف کی آج آرمی چیف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ملاقات میں دھرنے کی وجہ سے پیدا صورت حال پر بات چیت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے حوالے سے بھی فیصلہ آج ہو جائے گا۔