وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دوروزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

دمام ( 92 نیوز ) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔وزیر دفاع خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دمام کے گورنر پرنس سعود بن نائف السعود نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ، وزیر اعظم فوجی مشق “گلف شیلڈ ۱” کی تقریب میں شریک ہوں گے۔گلف شیلڈ ۱ میں چوبیس ممالک شریک ہیں ۔