Tuesday, December 6, 2022

وزیراعظم سے چین کے سفیر کی ملاقات، دورہ چین سے متعلق معاملات پر گفتگو

وزیراعظم سے  چین کے سفیر کی ملاقات، دورہ چین سے متعلق معاملات پر گفتگو
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے چین کے سفیر یاوژنگ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان  کے دورہ چین کے دوران  چینی حکام سے ہونے والی  ملاقاتوں کا شیڈول طے کر لیا گیا ۔ وزیر اعظم پاکستان آئندہ ماہ  کے پہلے ہفتے تین روزہ سرکاری دورہ پر  چین جائیں گے ۔ وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  بھی موجود تھے ۔